لاہور (مشرق نیوز) ملتان سلطانز کے کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے پاکستان سپر لیگ میں منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔رضوان کے پی ایس ایل 8میں 500رنز مکمل ہوگئے ہیں۔ ملتان سلطانز کے کپتان نے 11اننگز میں 500رنز مکمل کئے۔محمد رضوان نے مسلسل تین ایڈیشنز میں پانچ ، پانچ سو رنز بنائے اور وہ پی ایس ایل کے تین ایڈیشنز میں پانچ، پانچ سو رنز کرنےوالے پہلے پلیئر بن گئے ہیں۔ رضوان نے پی ایس ایل 6میں 500اور پی ایس ایل 7میں546رنز بنائے تھے۔
رضوان نے پاکستان سپر لیگ میں منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا


















