عمران خان خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے،جواب دینا ہوگا،بلاول بھٹو

اسلام آباد (بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلا ول بھٹو زرداری نے کہاہے عمران خان خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، خود کو بچانے کیلئے کارکنوں کو پولیس کے سامنے لا کھڑا کیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی ووزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا عمران خان نے بار بار قانون کی خلاف ورزی کی ۔
جواب دینا ہو گا، میرے خاندان اور پارٹی نے ڈکٹیٹر شپ کا سامنا کیا،عمران خان کو عدالتوں میں بلایا جاتا ہے پیش نہیں ہوتے، خود کو بچانے کیلئے کارکنوں کو پولیس کے سامنے لا کھڑا کیا۔
پاکستان کو معاشی، سیاسی و سکیورٹی چیلنجز درپیش ہیں،پاکستان کو آگے بڑھانے کیلئے طویل مدتی منصوبہ بندی کرنا ہو گی۔
موسمیاتی تبدیلی، غربت، معاشی حالات پرسوچ بچار کرنا ہے،بلاو ل بھٹو نے مزید کہاافغانستان اور خطے کی سکیورٹی کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔