لندن(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف نے کہاہے عمران خان کو وقار کیساتھ خود گرفتاری دے دینی چاہیے تھی۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کیا عمران خان کو وقار کیساتھ گرفتاری دے دینی چاہیے تھی؟
نواز شریف نے کہا عمران خان کو وقار کا مطلب بھی نہیں پتہ کیا ، وقار عمران خان کے قریب سے بھی نہیں گزرا۔
عمران خان کو تو خود گرفتاری دے دینی چاہیے تھی لیکن یہ کام تو بہادر لوگ کرتے ہیں۔
عمران خان کو وقار کیساتھ خود گرفتاری دے دینی چاہیے تھی،نوازشریف

















