ریٹائر ڈرائیورز حکومت کا قیمتی اثاثہ، انکے تمام حقیقی مسائل حل کئے جائیں گے: اظفر علی ناصر
لاہور (اپنے رپورٹر سے) ڈرائیور ایسوسی ایشن کے زیر اہتما م ریٹائرڈ ڈرائیورز کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کانفرنس ہال منسٹریز بلاک میں منعقدہوئی۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و عشر زکوٰةبیرسٹر سید اظفر علی ناصرکی خصوصی آمد ریٹائرڈ ڈرائیور ز سے صوبائی وزیر مذہبی امور و عشر زکوٰة کی بالمشافہ ملاقات ہاتھ ملائے خیر و عافیت بھی دریافت کی اور کہا کہ ریٹائرڈ ڈرائیورز گورنمنٹ آف دی پنجاب کا وہ اثاثہ ہیں جن کی خدمات کو رہتی دینا تک فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز منسٹر بلاک ریٹائرڈ ڈرائیورزکے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام صدر ڈرائیور ایسوسی ایشن محمد خان اعوان نے ڈرائیور ایسوسی یشن کی جانب سے اپنے ریٹائرڈ ڈرائیورز کے گلے میں ہاراور اس کے ساتھ نئے سوٹ کے تحائف بدست صوبائی وزیر مذہبی امور و عشر زکوة بیر سٹر سید اظفر علی ناصر تقسیم کئے۔ ریٹائرڈ ڈرائیورز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری غلام فرید نے ڈرائیور کے حقیقی مسائل بھی بیرسٹر سید اظفر علی ناصر کے سامنے رکھے ۔ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مذہبی امور عشر و زکوة بیر سٹر سید اظفر علی ناصر نے کہا کہ ریٹائرڈ ڈرائیورز کے دوران ڈیوٹی شب و روز کی عملی کاوشوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا جنہوں نے اپنے فرض کی ادائیگی پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیا ۔ آج کی پر وقار تقریب ڈرائیورز کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں پنجاب سول سیکرٹریٹ ڈرائیورایسویشن اور خصوصاً صدر ایسوسی ایشن محمد خان اعوان نے الوداعی تقریب کا اہتمام کرکے انکو عزت کے ہار بھی پہنائے اور ان کی خدمات کا اعتراف کرنا بھائی چارہ کی بہت بڑا مثال ہے ۔ بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے مزید کہا کہ ڈرائیور ایسوسی ایشن کے مطالبات میرے سامنے رکھے گئے ہیں، اس پر ضرور غور و خوض کیا جائےگا ۔ تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر مذہبی امور و عشر و زکوٰة بیر سٹر سید اظفر علی ناصر نے خصوصی دعا بھی کروائی ۔

















