کے پی میں عوامی رابطہ مہم کو تیز کیا جائے 'شہباز شریف کی ہدایت


لاہور (خبر نگار) وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر برائے قومی ورثہ،ثقافت و سیاسی امور انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی ،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم کو خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی، وزیر اعظم نے ہدایت کی خیبر پختونخوا میں عوامی رابطہ مہم کو تیز کیا جائے اور رابطوں کو موثر بنانے کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا ذمہ دارنہ استعمال کیا جائے،وزیراعظم نے امیر مقام کی پارٹی کو نچلی سطح تک منظم کرنے کیلئے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔