انتشار پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی،شازیہ مری
کراچی(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہاہے ملک میں انتشار پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا آصف زرداری کی ترجیح ملک کا استحکام و جمہوریت کی بقا ہے،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خارجہ امور کو درست سمت دیدی ،ملک کا کھویا وقار بحال کیا ،بلاول بھٹو زرداری کی پہلی ترجیح سیلاب متاثرین کی بحالی ہے، آج ہر طرف وزیراعظم بلاول کے نعرے گونج رہے ہیں،افسوس میڈیا کی ساری توجہ جی ٹی روڈ پر لگے تماشے پر ہے، ملک میں انتشار پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے۔

















