وزیراعلیٰ سندھ نے تحفظات دور نہ ہونے پر مردم شماری کو تسلیم نہ کرنے کی دھمکی دیدی
کراچی (بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ سندھ نے تحفظات دور نہ ہونے پر مردم شماری کو تسلیم نہ کرنے کی دھمکی دیدی،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تحفظات دور نہ ہوئے تو مردم شماری کی حمایت نہیں کرینگے،مردم شماری انتخابات سے زیادہ اہم اور ضروری ہے، معاملے پر احسن اقبال کو خط بھی لکھا،ایسی مردم شماری چاہتے ہیں جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو ،موقف ہے 2017 کی تاریخ نہ دہرائی جائے،مردم شماری قبول نہ کرنیوالی صورتحال پیدا نہ کریں،مراد علی شاہ نے کہا مردم شماری کے ٹیبلٹس میں نقشوں کی خامیاں دکھائیں تو کہا گیا کچھ خامیوں کو بعد میں درست کردیں گے، خامیاں فوری درست کریں، ہر فرد کو ایس ایم ایس کے ذریعے درج تفصیل بتائیں، شمار کنندہ کے درج ریکارڈ کو خود دیکھ سکیں گے،پتہ ہونا چاہیے سب کو گنا گیا، پاکستانی شہری کتنے اور غیرملکی کتنے ہیں، مردم شماری کا ڈیٹا نادرا کو دے دیں،مراد علی شاہ نے مزید کہا ملک شدید مالی بحران سے گزر رہا ہے، ایک شخص کے کہنے پر اسمبلیاں تحلیل کی گئیں، سیاسی جماعت ہیں ،الیکشن میں جائیں گے، اکتوبر میں قومی اسمبلی کے الیکشن ہونے ہیں، جب قومی اسمبلی الیکشن ہوں گے تو پنجاب میں سیاسی حکومت ہوگی،عدالتوں کو آئینی پیچیدگیوں کو دیکھناچاہیے، عدالتوں سے بصد احترام کہنا چاہتا ہوں، کبھی کبھی میڈیا کے دباؤ پر بھی فیصلے کیے جاتے ہیں،اخلاق سے گری باتیں کرنے کا رواج پی ٹی آئی نے ڈالا ہے، سندھ میں سب محبت بھائی چارگی سے رہتے ہیں، الزام لگانے کی سیاست صوبے میں نہیں چلے گی۔

















