کراچی،لاہور (بیورورپورٹ،خبر نگار) پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج گرفتار،راجہ اظہر کے گھر پر بھی چھاپہ ،ایم پی اے موجود نہ ہونے پرگرفتاری سے بچ گئے،تفصیلات کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکرٹری اور رکن صوبائی اسمبلی ارسلان تاج کو گرفتار کر لیا،پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق ارسلان تاج کو رہائش گاہ گلشن اقبال سے گرفتار کیا گیا ، ارسلان تاج کو سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے گرفتار کیا،گھر پر 3پولیس کی گاڑیاں آئیں ،توڑ پھوڑ بھی کی گئی،ارسلان تاج کی والدہ نے کہا صبح 6 بجے کے قریب پولیس والے آئے ، ارسلان کو کہاں لیکر گئے کچھ نہیں پتہ، پولیس والوں نے چادر اور چاردیواری کا خیال نہیں کیا اور بغیر وارنٹ گھر پرچھاپہ مارا ،کوئی خاتون اہلکار ساتھ نہیں تھی،میرا بیٹا معصوم انسان ہے کوئی دہشتگرد نہیں،دوسری جانب کراچی میں پولیس کی جانب سے فجر کے وقت رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا ،ترجمان پی ٹی آئی نے کہا پولیس کی جانب سے راجہ اظہر کی فیملی کو ہراساں کیا گیا ،چھاپے کے وقت ایم پی اے راجہ اظہر گھر پر موجود نہیں تھے، دوسری جانب عمران خان نے پی ٹی آئی کے گرفتار ایم پی اے ارسلان تاج کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاجنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کراچی ارسلان تاج گھمن کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہوں،جمہوریت کے پرخچے اڑائے جا رہے ہیں، قانون کی حکمرانی کو تار تار کیا جا رہا ہے، ملک میں فسطائیت ہے۔
پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج گرفتار

















