جسٹس مظاہر نقوی کے بیٹوں کا وکیل میاں داود کوقانونی نوٹس

اسلام آباد(بیورورپورٹ)جسٹس مظاہر نقوی کے بیٹوں کا وکیل میاں داود کوقانونی نوٹس،تفصیلات کے مطابق جسٹس مظاہر نقوی کے بیٹوں نے ریفرنس دائر کرنیوالے وکیل میاں داود کو قانونی نوٹس بھیج دیا،نوٹس میں کہا گیا میاں داود نے جسٹس مظاہر نقوی کی ساکھ کو مجروح کیا،15 دن میں معافی مانگیں اور اپنے الزامات کی تردید کریں،معافی نہ مانگنے پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں،دوسری جانب میاں داود نے لیگل نوٹس پر رد عمل دیتے ہوئے کہاقانون و آئین کی بالادستی کیلئے دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکوں گا،نوٹس کا جواب دینے یا نہ دینے کا فیصلہ مشاورت کے بعد کروں گا،قانونی نوٹس کے پیچھے چھپنے کی بجائے سپریم جوڈیشل کونسل میں جواب دیں۔