کورٹ مارشل کرکے فیض حمید کو نشان عبرت بنایا جائے،مریم نواز

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سینئر نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے کہاہےکورٹ مارشل کرکے فیض حمید کو نشان عبرت بنایا جائے،ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا فیض حمید نے 2 سال مسلم لیگ (ن) کی حکومت گرانے اور 4 سال عمران حکومت کی حمایت کے ذریعے ملک تباہ کرنے میں کردار ادا کیا۔

فیض حمید کا کورٹ مارشل کیا جانا چاہیے،غیر آئینی کردار ادا کرنے پر فیض حمید کو نشان عبرت بنانا چاہیے تاکہ آئندہ پھر کسی کو جرات نہ ہو،مریم نواز نے مزید کہا”ہائبرڈ نظام“ لانے والوں کو سب سے بڑی سزا ”ووٹ کو عزت دو“ کی شکل میں عوامی آگاہی مہم سے ملی ۔