دی بینک آف پنجاب اور اے ڈی بی کی گول میز کانفرنس
لاہور (جنرل رپورٹر) دی بینک آف پنجاب نے اے ڈی بی کے اہم عہدیداروں کے وفد اور کاروباری و صنعتی رہنما بشمول بینک کے صارفین اور سینئر انتظامیہ کے مابین گول میز کانفرنس کی میزبانی کی ۔ اے ڈی بی کے وفد کے ایک ہفتہ دورے کی سربراہی ایگزیکٹو ڈائریکٹر جاپان اور ڈین آف بورڈ ایشین ڈویلپمنٹ بینک تاکا ہیرہ یاسوئی نے کی۔ تاکا ہیرہ کے وفد میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر چین ویہوا لیو، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کوریاسنگمن ریو، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاکستان نور احمد، ڈائریکٹر ایڈوائزر جاپان رونلڈ سان خوآن ،ڈائریکٹر ایڈوائزرجاپان، شن سوکے ساکوگاوا، کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان اے بی ڈی یونگ یی ، فنڈ منیجر جے ایف پی آر(JPFR) یاسوکے سکی گوچی اورڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان اے بی ڈی اسعد علیم شامل تھے ۔
3مارچ کو منعقدہ گول میز میں سرکردہ بزنس شخصیات یاور علی، شاہد حسین، روشانے ظفر، کبیر نقوی، ماہین رحمان، غضنفرعباس جلانی، راشد باجوہ، فاروق نسیم ، طارق سہگل اور دی بینک آف پنجاب کی کلیدی انتظامیہ نے شرکت کی۔اس اجلاس نے اے بی ڈی کے وفد کو دی بینک آف پنجاب کی انتظامہ اور اعلیٰ کاروباری شخصیات سے ملاقات کرنے ، نجی شعبے میں ممکنہ تعاون و شراکت داری اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کرنے کا موقع دیا۔
اجلاس کا مقصد دی بینک آف پنجاب ا ور اے ڈی بی کے مابین افراسٹرکچر فنانسنگ، ٹریڈ فنانس اور مائیکرو فنانس جیسے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا تھا۔ےاسوئی نے پاکستان کی لچکدار معیشت کی تعریف کی اور پاکستانی معیشت کی بہتری کے لئے اندرونی اور باضابطہ تحریک چلائے جانے کی اہمیت کی بھی نشاندہی کی۔مزید برآں، اے ڈی بی اہم سٹیک ہولڈر ز کی رہنمائی کرنے اور معیشت میں تبدیلیاں کرنے میں مدد کرے گا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاکستان برائے اے ڈی بی نور احمد، پاکستانیہ معیشت کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ کس طرح لیبر کی پیداواری صلاحیت، خواتین کی ورک فورس میں شمولیت اور زراعت جیسی چھوٹی تبدیلیاں بڑا فرق لا سکتی ہیں۔
صدر اور سی ای او دی بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے بحث کا جائزہ لیتے ہوئے زراعت کی اہمیت کو واضح کیا اور بتایا کہ کس طرح سے زراعت بلاواسطہ اور بلواسطہ جی ڈی پی میں 46 فیصد تک حصہ ڈالتی ہے۔ انہوں نے مزید ، توانائی کے شعبے خاص طور پر متبادل توانائی ،توانائی کی ترسیل اور تقسیم میں اصلاحات کی ضرورت کو واضح کیا۔ساتھ ہی بتایا کہ کس طرح اے ڈی بی زراعت اور توانائی دونوں شعبوں کے ساتھ ریاستی ملکیتی اور نجی اداروں کو چلانے کی استعداد میں اضافے میں مدد کر سکتا ہے۔ انہوں نے ان اصلاحات کے ذریعے پیداواری مہارت اور خا ص طور پر خواتین کی صلاحیت میں اضافے پر بھی روشنی ڈالی۔
انہوں نے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اور مائیکرو فنانس میں کریڈٹ انہاسمنٹ اور کیپٹل ایڈیکویسی کا بھی حوالہ دیا۔ انہوں نے مستقبل میں پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے علاقائی تجارت کی اہمیت اور اے ڈی بی کے اس میں کردار کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اے بی ڈی کی پرائیویٹ سیکٹر اوربینکنگ سیکٹر کے ایک جامع فریم ورک ذریعے مالیاتی شمولیت کو مزید بڑھانے کیلئے پر اُمید ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اے ڈی بی پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مزید شامل ہوجائےگا کیونکہ بینکنگ سیکٹر کے ساتھ ساتھ ایک جامع فریم ورک کے ذریعے مالیاتی شمولیت کو آسان بنانے میں اس کا کردار اہم ہو سکتا ہے۔ اختتام پر ظفر مسعود نے کاروباری رہنماﺅں اوراے بی ڈی کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور اظہار امید کہ یہ اجلاس ملکی مفاد میں بہترین نتائج کا باعث بنے گا۔



















