اسلام آباد(بیورورپورٹ)سروس ٹربیونل فیصلے کےخلاف درخواست خارج جبکہ سپریم کورٹ نے کہاہے معزز جیسے القابات عدالتوں کےلئے استعمال نہیں کیے جانے چاہئیں،تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سٹیٹ لائف انشورنس کے ملازم کیس میںتحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہاامید ہے ججز، وکلا اور درخواست گزار خوشامدی و متعصب ہونے کے تاثر سے گریز کریں گے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حکم نامے میں لکھا آئین میں معزز یا عزت ماب جیسے القابات عدالتوں کےلئے نہیں لکھے گئے، اراکین پارلیمنٹ کےلئے معزز کا لفظ کوئی استعمال نہیں کرتا لیکن سپریم کورٹ یا ہائیکورٹس کےلئے معزز عدلیہ کا لقب عام استعمال ہو رہا ہے۔
برطانوی پارلیمنٹ جو پارلیمانی نظام کی ماں کہلاتی ہے وہاں بھی معزز پارلیمنٹ نہیں لکھا جاتا، ججز یا اراکین پارلیمنٹ کو معزز ممبران لکھنے میں حرج نہیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکیس کی سماعت کے دوران وکیل نے بار بار معزز سپریم کورٹ کہا، استفسار پر وکیل نے بتایا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں 16 مرتبہ معزز سپریم کورٹ لکھا گیا۔
معزز جیسے القابات عدالتوں کےلئے استعمال نہیں کیے جانے چاہئیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
















