پٹرولیم کمپنی کے ملازمین پر خودکش حملے کا سہولت کار جہنم واصل

میرانشاہ(مشرق نیوز)پٹرولیم کمپنی کے ملازمین پر خودکش حملے کا سہولت کار جہنم واصل،تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگرد مارا گیا،سکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی بازار میں فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگرد خام عرف انس ہلاک ہوگیا،مارے گئے دہشتگرد سے اسلحہ، بارود اور مواصلاتی آلات برآمد ہوئے ،ہلاک دہشتگرد مبینہ طور پر پٹرولیم کمپنی کے ملازمین پر خودکش حملے کا سہولت کار تھا۔