عمران خان ختم شد!،ٹرک کے چاروں ٹائرپنکچر کریں گے،مریم نواز

گوجرانوالہ(چودھری توصیف )سینئر نائب صدر ن لیگ وچیف آرگنائزر مریم نواز نے کہاہے عمران خان ختم شد!سازش کارونا رونے والے امریکیوں کے پاﺅں پڑ گئے،ٹرک کے چاروں ٹائرپنکچر کریں گے، تمام سازشیں ناکام ہوگئیں،گوجرانوالہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہامجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں، صرف ٹرک دکھا دیں گے، ٹرک کے چاروں ٹائر پنکچر کرکے چھوڑیں گے،عدالت لاڈلے کو بلاتی ہے تو پلاستر دکھا دیتا ہے، 5 مہینے ہوگئے پلاستر نہیں اتر رہا، چور، ڈاکو کے ہاتھ جرائم میں رنگے ہیں،قوم سن لے عمران خان انجام کو پہنچ گیا، عمران خان خود بھی ڈوب گیا ،سہولت کاروں کو بھی ڈبو دیا، سہولت کاروں سے سوال ہے ڈوبنے والے شخص کو کیوں بچا رہے ہیں؟
عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کا نام اب ضمانت پارک ہے کیونکہ گھر بیٹھ کر عدالتوں سے ضمانتیں لیتا ہے جو اپنی بیٹی کو انصاف نہیں دے سکتا وہ پاکستان کو کیا انصاف دے گا؟،مریم نواز نے مزید کہاپرویز الٰہی کی آڈیو سنی، کیا آڈیو میں مریم نواز کہہ رہی تھی وہ جج میرا کیس سنے؟،یاسمین راشد کی آڈیو سنی؟ فواد چودھری کی آڈیوسنی ہے ناں؟ اب ٹرک پھڑیا گیا اب یہ نہ کہہ دینا ٹرک مریم نواز چلا رہی تھی، ٹرک ملک کو لےکر بیٹھ گیا ، ٹرک کے چاروں پہیے پنکچر کر کے گھر بھیجیں گے، اب مریم نواز کو کوئی تقریر کرنے کی ضرورت نہیں، جہاں ٹرک چلتا دیکھو گے خود ہی سمجھ جاوگے، مریم نواز آئینہ دکھاتی ہے تو توہین عدالت یاد آجاتی ہے،توہین عدالت تب نہیں ہوتی جب منتخب وزیراعظم اقامہ رکھنے پر نکال دیا جاتا ہے۔
نواز شریف کو نکالنا تھا تو کوئی بہانہ تو بناتے، توہین عدالت جب ہوتی ہے جب جھوٹے آدمی کو صادق و امین کہا جائے، توہین تب نہیں ہوتی جب عدالت بلاتی ہے تو احکامات ہوا میں اڑا دیتا ہے؟،حکومت سے نکلا تو کہا سائفر آیا، امریکہ نے میری حکومت گرادی اب امریکہ کے پاو¿ں پکڑ رہا ہے،معافی مانگ کر پتلی گلی سے نکل گیا،اتحادی حکومت کو امپورٹڈ کہنے والا خود ایکسپورٹ ہونے کو تیار بیٹھا ہے، 2018ءمیں آر ٹی ایس بٹھا کر الیکشن چوری کیا گیا ،پاکستان کے سب سے بڑے فتنے، نوسرباز، گھڑی چور کو پہلے گوجرانوالہ نے پہچانا،2014 کا ناکام دھرنا سب کو یاد ہے،نواز شریف اپنی مرتی ہوئی بیوی کو چھوڑ کر واپس آیا ، اس وقت کہا جاتا تھا نواز شریف ایک گھنٹے میں عدالت پیش ہو، لاڈلے کو عدالت بلا رہی ہے اور وہ پلاسٹر دکھا دیتا ہے، 5 ماہ سے پلاسٹر اترنے کا نام نہیں لے رہا۔
نواز شریف، کلثوم نواز کی بیماری کا مذاق اڑاتے تھے آج پلاسٹر والی ٹانگ دکھا دیتا ہے،گھڑیاں چوری کرنےوالا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،نواز شریف کے ہاتھ، پاو¿ں باندھے ہوئے ہیں، چور، ڈاکو دندناتا پھرتا ہے ، کیا مجرم کا فیصلہ قیامت پر چھوڑ دیا ، جواب دو،جیل بھرو تحریک آہوں، سسکیوں سے اختتام تک پہنچی، تاریخ میں پڑھا تھا دنیا میں جیل بھرو تحریکیں بڑی کامیاب ہوتی تھیں اس سے زیادہ ناکام تحریک نہیں دیکھی، تم جیبیں بھرو اور کارکن جیلیں بھریں،نیازی منشیات کا عادی ہے۔
کیا قوم کی تقدیر نشئی شخص کے حوالے کی جا سکتی ہے؟ آئی ایم ایف کےساتھ قیمتیں بڑھانے کا معاہدہ کر کے کہتا ہے مہنگائی کیوں ہو رہی ہے، سہولت کار جسٹس (ر) کھوسہ، جسٹس (ر) ثاقب نثار ڈیم والا بابا منہ چھپا کر گھر بیٹھا ہے،جنرل (ر) فیض حمید نے ملکر سازش رچائی، پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کو اپنی جماعت کا بڑا عہدہ دےدیا، سہولت کاروں سے پوچھنا چاہتی ہوں کیوں ایسے شخص کو بچانا چاہتے ہو جس کی کشتی گہرے پانیوں میں ڈوب چکی ۔
یاد رکھنا ہارنے نہیں جیتنے کےلئے میدان میں اترے ہیں، ہمیں کہتے ہیں الیکشن سے ڈرتے ہیں چوہے کی طرح چھپنے والو اپنا انتخابی نشان ٹرک رکھ لو،سنا ہے ٹانگ کا پلاسٹر اتارنے کےلئے سپریم کورٹ کا فیصلہ چاہیے، سپریم کورٹ کا فیصلہ سنتے ہی اب پلاسٹر اتر گیا واہ، گوجرانوالہ والو میرا ساتھ دو، یہ نہ ہومہم چلانی پڑے الیکشن کراو لیکن ترازو برابر کرو، نواز شریف کو انصاف چاہیے اور لے کر رہیں گے۔