بیماریوں سے بچاﺅ کیلئے کزن میرج کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے :ڈاکٹر جاوید اکرم
لاہور (ہیلتھ رپورٹر) نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے شیخ زیدہسپتال میں ورلڈہیئرنگ ڈے کی مناسبت سے منعقدہ ہیئراینڈسپیچ کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹرافضال،جسٹس(ر)تصدق جیلانی،بہرہ پن کا شکاربچوں اوروالدین کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔بہرہ پن کا شکاربچوں نے انتہائی خوبصورت اندازمیں ٹیبلوزپیش کئے۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ ساڈابہرہ پن کے خلاف جہادمیں اہم کرداراداکررہی ہے۔بہرہ پن کاشکاربچوں کاہمیں خودسہارابنناہوگا۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پرہیزہمیشہ علاج سے بہترہوتی ہے۔کسی بھی بیماری پرقابوپانے یاتدارک کیلئے ریسرچ کی بنیادی اہمیت ہوتی ہے۔پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ پرخاص توجہ دی جارہی ہے۔پوری دنیابیماریوں پرقابوپانے کیلئے ریسرچ پرتوجہ دیتی ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ہمیں بیماریوں سے بچنے کیلئے کزنز کی آپس میں شادیوں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے۔ دوسری طرف نگران صوبائی وزیر صحت نے سروسز ہسپتال لاہور میں ہارٹ فیلئرکلینک بنانے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے سروسزہسپتال کی ایمرجنسی کادورہ کرکے مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کاجائزہ بھی لیا۔ ایم ایس سروسزہسپتال ڈاکٹرمختاراحمداعوان نے نگران صوبائی وزیر صحت کو مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے بریفنگ دی۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ سروسزہسپتال لاہورمیں ہارٹ فیلئرکلینک بنانے جارہے ہیں۔ ہارٹ فیلئرکلینک میں آنےوالے مریضوں کے علاج و معالجہ کا باقاعدہ پروٹوکول بنایاجائےگا۔ہارٹ فیلئرکلینک کے حوالہ سے سروسزہسپتال میں تمام درکارسہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ سروسزہسپتال کے ہارٹ فیلئرکلینک میں آنےوالے مریضوں کی رجسٹری بنائیں گے اور پبلی کیشن چھپوائیں گے۔سروسزہسپتال کے ہارٹ فیلئرکلینک پر متعلقہ ڈاکٹرزفرائض سرانجام دیں گے۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔امراض قلب پرقابوپانے کیلئے مکمل سٹریٹجی وضع کرنی ہوگی۔

















