لاہور () ہائی کورٹ نے نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو ترقیاتی پراجیکٹس کے افتتاح سے روک دیا۔
جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کے لیے شہری ہارون فاروق کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے رمضان میں بیکریوں کو رات میں مزید ایک گھنٹہ کھلا رکھنے کی مہلت دینے کی استدعا مسترد کر دی جبکہ چیئرمین پلاننگ کمیشن کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ درخت کاٹنے والوں کو جیلوں میں ڈالوں گا، سموگ لاہوریوں کی زندگیوں کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کلمہ چوک انڈر پاس کا نگراں وزیر اعلیٰ نے افتتاح کیا جو نگراں وزیر اعلیٰ کا اختیار نہیں ، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کو اتنی جلدی افتتاح کرنے کی کیا تھی، ابھی تو کلمہ چوک انڈر پاس زیر تعمیر ہے۔
عدالت نے باور کروایا کہ پی ایس ایل کے میچز، انڈر پاسز اور دیگر تعمیراتی پروجیکٹس کی وجہ سے شہر میں ٹریفک جام رہتی ہے، کیا ایل ڈی اے چاہتی ہے کہ ٹریفک جام میں شہری گاڑیوں میں مر جائیں۔
ہائی کورٹ نے نگراں وزیر اعلیٰ کو ترقیاتی پراجیکٹس کے افتتاح سے روک دیا
















