کراچی(بیورورپورٹ)پاکستانی کرنسی کاپلٹ کروار،ڈالر6.63روپے سستا،سونے کو بھی ریورس گیئر،قیمت میں4900روپے تولہ کمی،ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر6 روپے 63 پیسے سستا ہوکر 278 روپے 46 پیسے کی سطح پر آگیا
معاشی ماہرین نے کہا ڈالر افغان بارڈر ریٹ سے منسلک کرنے کی سٹیٹ بینک کی تردید کے بعد مارکیٹ میں مثبت اثر پڑا۔
ادھر سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4900 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 1600 روپے ہوگئی،دوسری جانب پاکستان سٹاک ا یکسچینج میںمثبت رحجان رہا،کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 666 پوائنٹس اضافے سے 41337 پر بند ہوا۔
پاکستانی کرنسی کاپلٹ کروار،ڈالر6.63روپے سستا،سونے کو بھی ریورس گیئر

















