پاک بھارت کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے،دفتر خا رجہ

اسلام آباد (بیورورپورٹ)ترجمان دفتر خارجہ نے پاک بھارت بیک ڈور مذاکرات کی تردید کردی،تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہاپاکستان اور بھارت میں کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے،فروری میں بھی مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم جاری رہے، 2کشمیریوں کو شہید اور 7 کو زخمی کیا گیا، حقوق کےلئے آواز اٹھانے والوں پرگولیاں چلائی گئیں، 400 سے زائد کشمیری رہنما، صحافی اور دانشور بھارتی جیلوں میں قید ہیں،ممتاز زہرا بلوچ نے مزید کہااٹلی کے ساحل پر کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 2 پاکستانی جاں بحق ہوئے، 17 پاکستانیوں کو بچالیا گیا، 2 تاحال لاپتہ ہیں،8 مارچ کو وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اسلام و خواتین کانفرنس میں شرکت کےلئے نیویارک جائیں گے، پاکستان کی طرف سے منعقد ہ کانفرنس اقوام متحدہ میں ہو گی، پاکستان بطور چیئر آف منسٹرز او آئی سی کانفرنس کی میزبانی کرےگا۔