فرح گوگی نے ایف آئی اے کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا

لاہور(سپیشل رپورٹر)منی لانڈرنگ مقدمہ،فرح گوگی نے ایف آئی اے کادائرہ اختیار چیلنج کردیا،تفصیلات کے مطابق فرح شہزادی نے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے پر ایف آئی اے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کردیا،اظہر صدیق نے ایف آئی اے میں جمع کرا ئی گئی د رخواست میں موقف اختیار کیاایف آئی اے کا اختیار ہی نہیں وہ معاملے میں پڑے، اینٹی کرپشن پہلے ہی معاملے کی تحقیقات کرچکا اور مقدمہ درج ہونے کے بعد اخراج بھی ہو چکا ،جب انکوائری مکمل ہوگئی اور مقدمہ خارج ہوگیا تو ایف آئی اے نے کس اختیار کے تحت مقدمہ درج کیا؟،دریں اثنا ایف آئی اے دفتر کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل اظہر صدیق نے کہا ایف آئی اے سیاسی بنیادوں پر مقدمات قائم کر رہاہے،کیس کی کوئی اہمیت نہیں، فرح گوگی کو صرف عمران خان کا ساتھ دینے کی سزا دی جارہی ہے،فرح شہزادی اور شوہر احسن جمیل کے پاس کوئی عوامی عہدہ نہیں، ایف آئی اے مقدمہ ختم کرے۔