کراچی(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف کی نئی شرائط سے بھونچال،ڈالر4.61،سونا2700روپے تولہ مہنگا،سٹاک مارکیٹ میں مندی،تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی نئی شرائط کے بعد روپیہ گر گیا،انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں پھر تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ڈالر صرف ایک روز میں 4 روپے 61 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 266 روپے 11 پیسے پر بند ہوا،اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 3.5 روپے مہنگا ہوکر 270 روپے پر جاپہنچا،کرنسی ڈیلر نے کہاآئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر سے روپے کی قدر پر منفی اثر پڑاادھر مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک دم 270 روپے تولہ اضافہ ہوگیااور قیمت ایک لاکھ 97 ہزار 100 روپے ہوگئی،دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیاں مسلسل اتار چڑھاؤ کا شکار رہیں،آئی ایم ایف کی شرائط نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بری طرح متاثر کیا،کاروبار کے اختتام پر100 انڈیکس میں 97 پوائنٹس کمی کے بعد 40 ہزار 412 پر بند ہوا۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















