موٹروے پر وی آئی پیز کیلئے ٹول ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کی سفارش

اسلام آباد(بیورورپورٹ)موٹروے پر وی آئی پیز کیلئے ٹول ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کی سفارش،تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کی پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کے اراکین نے موٹر وے پولیس کےخلاف شکایات کے انبار لگا دئیے،پی اے سی نے موٹروے پر وی آئی پیز کیلئے ٹول ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کی سفارش کردی، چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہا صرف آرمی اورپولیس یونیفارم میں آنے والے اہلکاروں کو چھوٹ ہونی چاہیے،پرائیویٹ گاڑی میں تمام افسروں یا عملے سے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے،ملک میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں،موٹر وے پر وی وی آئی پی کلچر ختم کریں۔