سابق وزیر صحت یاسمین راشد کی چہیتی کو ایک بار پھر ڈی جی نرسنگ لگانے کا فیصلہ

لاہور (مقصود خالد) قائم مقام ڈی جی نرسنگ ایک بھر پھر ڈی جی نرسنگ لگنے کیلئے محترک ہوگئیں۔ سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی چہیتی کو ایک بار پھر ڈی جی نرسنگ لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ نگران حکومت کیلئے سوالیہ نشان بن گیا۔ باوثوق کے مطابق محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ڈائریکٹر جنرل نرسنگ کے انٹرویو مکمل کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد گزشتہ روز محکمہ صحت نے ڈی جی نرسنگ کےلئے پانچ امیدواروں کے انٹرویو کئے۔ سیکرٹری صحت کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی میں سپیشل سیکرٹری شعیب جدون، ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اشفاق اور ڈپٹی سیکرٹری شامل تھے جبکہ امیدواروں میں سینارٹی میں نمبرون پر آنےوالی میڈم طاہرہ بھٹہ، میڈم منزہ چیمہ، میڈم بلقیس اختر، میڈم طاہرہ پروین اور میڈم رمضان بی بی شامل تھیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی دوستی کی دعویدار قائم مقام ڈی جی نرسنگ ایک بار پھر ڈی جی نرسنگ بننے کیلئے متحرک ہوگئی ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نرسنگ ایکٹ اور سپریم کورٹ رولز مطابق سینئر ہی کو ڈائریکٹر جنرل نرسنگ کے عہدے پر تعینات کیا جاتا ہے مگر چند روز پہلے میرٹ کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے سابق ایڈیشنل سینئر کو نظرانداز کر کے جرنیئر کو قائم مقام ڈی جی نرسنگ کا چارج دلوایا گیا۔ واضح رہے محکمہ صحت میں سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے 60 قریبی رفقاءابھی بھی اہم سیٹوں پر براجمان ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن نے چند روز پہلے نگران حکومت کو ہدایات دیں تھیں کہ سیاسی سفارش پر تعینات ہونے والی سیٹوں کا ریکارڈ دیا جائے۔