کے پی حکومت کا دہشت گردوں کے مالی سہولت کاروں کےخلاف کارروائی کا فیصلہ

پشاور(بیورورپورٹ) خیبر پختونخوا حکومت نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کےخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے کانٹر ٹیرازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)کے وسائل میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ آئی جی کے پی نے سی ٹی ڈی کے ریجن کی تعداد 14 کردی اور افسران کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا۔ سی پی او سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا میں ٹیررازم فنانس سیل قائم کردیا گیا۔سی پی او حکام کے مطابق ٹیررازم فنانسنگ سیل صوبے میں بھتہ خوری، دہشت گردوں کو جاری روپے کی سپلائی لائن اور افغان سم سے آنے والی کالز پر کام کرےگا، سپیشل سیل بھتہ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں افراد اور نیٹ ورک میں کام کرنےوالوں کی فہرست پر بھی کام کرےگا۔