پی ایس ایل کے دوران قذافی سٹیڈیم میں کچرا پھینکنے پر جرمانہ ہو گا

لاہور (مشرق نیوز) پی ایس ایل کے 8 ویں سیزن کے میچز لاہور میں دیکھنے والوں نے اگر سٹیڈیم میں کچرا پھینکا تو انہیں جرمانہ دینا پڑےگا۔ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق قذافی سٹیڈیم کو زیرو ویسٹ زون ڈکلیئر کردیا گیا ہے جس کے تحت سٹیڈیم میں گندگی پھیلانے والے تماشائی کو 100 روپے جرمانہ ہوگا۔بابر صاحب دین نے بتایا کہ قذافی اسٹیڈیم کے 12 انکلوژرز کی صفائی کا کام مکمل کرلیا گیا ، 125سے زائد ملازمین اسٹیڈیم کے اندر اور 70 باہر تعینات ہیں۔سی ای او کے مطابق تماشائیوں کی پارکنگ اور ملحقہ راستوں پر 110ورکرز تعینات ہیں۔واضح رہے کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 8 کا پہلا میچ اتوار 26فروری کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائےگا۔