قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو اپنے اندر تبدیلی لانی ہوگی: عبدالرزاق

لاہور (مشرق نیوز) سابق آل راﺅنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ کپتان بابر اعظم کو اپنے اندر تبدیلی لانی ہوگی۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس طرح کی کرکٹ نہیں دیکھنی، پشاور کے3 کھلاڑیوں نے 14 گیندوں پر 8 رن بنائے۔انہوں نے ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ میں عید والے دن میری نئی چپل چوری ہوگئی تھی تاہم میرا دل نہیں کیا کہ میں کسی اور کی چپل چوری کروں تو مسجد سے میں گھر ننگے پاں واپس آیا۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ہمارے کپتان ہیں، وہ جونیئر ہیں۔کرکٹر یاسر شاہ نے کہا کہ اگلے پی ایس ایل میں گلگت بلتستان کی ٹیم بھی ہو سکتی ہے۔