ریلوے پولیس بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالوں کی سہولت کار،نقد وصولی

لاہور(قمر عباس نقوی )ریلوے پولیس کا بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے سہولت کا ر کا کردار،ریلویز کو مالی نقصان پہنچانے میں پولیس انتظامیہ کا اہم کردار مبینہ طور پر غیر قانونی مسافر وں سے نقدی کرایہ وصولی کا انکشاف ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کا مسافروں کو بغیر ٹکٹ سفر کرنے کے خلاف کارروائی کرنے کی خاطر مختلف روٹس پر ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں جو ہنگامی طور پر مختلف مسافر ٹرینوں میں ٹکٹ کی چیک کی جاتی ہیں جو کہ ریلویز انتظامیہ کی جانب سے اقدامات کئے جا رہے ہیں ریلوے انتظامیہ کی طرف سے مسافر ٹرینوں پر سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کے نام پر ریلوے پولیس کی جانب سے اہلکار تعینات کر رکھے ہیں جن کی ذمہ داری مسافروں کو تحفظ فراہم کرنا ہے جس میں متعدد حادثات کے بعد ان کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرینوں میں غیر قانونی سفر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے ان کے لئے سہولت کارکا کردار ادا کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے ریلوے عرصہ دراز سے مالی بحران کا شکار ہے موجود وسائل کو آمدنی کے حصول میں بہتری لانے کی بجائے اس کو نظر انداز کیا جا رہا ہے یا پھر ذاتی مفادات پر استعمال کیا جا رہا ہے اس حوالے سے ریلوے پولیس اہلکاروں کی طرف سے مسافر ٹرینوں میں سیکیورٹی کی زمہ داری سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں سے گٹھ جوڑ کرتے ہوئے ان کو غیر قانونی طور پر محفوظ سفر کرنے کی خاطر سہولت کا ر کا کردار اد ا کیا جا رہا ہے مبینہ طور پر مسافر سے متعلقہ منزل کے سرکاری ٹکٹ کی وصول کی جا رہی ہے جس کا ٹکٹ بنانے کی بجائے اس رقم کو ذاتی طور پر رکھ لیا جاتا ہے اور ریلویز کو مالی نقصان پہنچایا جا رہا ہے مبینہ طور پر غیر قانونی سفر کرنے والے مسافروں کو متعلقہ اسٹیشن سے باہر جانے تک کی سہولت فراہم کی جارہی ہے اس غیر قانونی اقدام میں متعلقہ ٹرین کا ٹکٹ چیکر بھی ملوث بتایا جا رہا ہے مبینہ طور پر پولیس اہلکار اور ٹکٹ چیکر بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں سے حاصل ہونے والے مال غیمت آپس میں تقسیم کرلیا جاتا ہے اس میں لاہور سے راولپنڈی کے درمیان لاہور سے ملتان اور فیصل آباد کے و دیگر روٹس کی مسافر ٹرینیں شامل ہیں ریلوے پولیس ترجمان سے رابطہ نہ ہو سکا اگر وہ اپنا موقف دینا چاہیں ادارہ من وعن شائع کرے گا