سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف ریفرنس دائر

اسلام آباد(بیورورپورٹ)مبینہ عنوانی،مس کنڈکٹ،ناجائز اثاثے بنانے کاالزام،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر
تفصیلات کے مطابق جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا گیا،وکیل میاں داود ایڈووکیٹ نے انفرادی طور پر جمع کرائے گئے ریفرنس میںسپریم کورٹ کے جج پر مبینہ عنوانی
مس کنڈکٹ و ناجائز اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا ،ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا جسٹس مظاہر نقوی مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے، ناجائز اثاثے بنائے، فرنٹ مینوں کے ذریعے ناجائز دولت اکٹھی کی
اثاثوں میں حالیہ دنوں کے دوران 3 ارب کا اضافہ ہوا ،جج واہلخانہ کے اثاثوں،آڈیو لیک جیسے معاملات کی تحقیقات کی جائیں
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے 3 ارب سے زائد مالیت کے اثاثے ہیں،اثاثوں میں گوجرانوالہ الائیڈ پارک میں غیر ظاہر شدہ پلازہ بھی شامل ہے
ریفرنس میں الزام لگایا گیا جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے مبینہ طور پر 2021 میں 3 بار سالانہ گوشواروں میں ترمیم کی
گوشواروں میں ترمیم گوجرانوالہ ڈی ایچ اے میں گھر کی مالیت ایڈجسٹ کرنے کیلئے کی گئی، پہلے گھر کی مالیت 47 لاکھ پھر 6 کروڑ اور پھر 72 کروڑ ظاہر کی گئی۔