پتوکی (نمائندہ خصوصی)پتوکی اور گردونواح میں گیس سلنڈروں کی ریفلنگ کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا ،بڑے حادثہ کا خدشہ ، سول ڈیفنس کا عملہ خاموش،تفصیلات کے مطابق پتوکی اور گردونواح میں پابندی کے باوجود کھلم کھلا گیس سلنڈروں کی ریفلنگ کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا ہے ،اور گیس ریفلنگ کرنے والے سرکاری احکامات کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دیدہ دلیری سے کام میں مصروف ہیں اور انھیں پوچھنے والا کوئی نہیں،سول ڈیفنس کے عملہ اور دیگر،ذمہ داران حقائق کا علم ہونے کے باوجود چشم پوشی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ،شہر کے عوامی سماجی حلقوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر قصور اور اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سے مطالبہ کیا ہے کہ پتوکی اور گردونواح میں گیس ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ سانحہ سے بچا جا سکے۔
پتوکی: گیس سلنڈرو ںکی ریفلنگ عروج پر، سول ڈیفنس عملہ خاموش
















