کندیاں (نامہ نگار) کندیاں ،خانقاہ سراجیہ اور گردونواح میں غیر قانونی آئل ایجنسیوں کی بھر مار ، یہاں پر سمگل شدہ ایرانی تیل کی فروخت بڑے دھڑلے سے جاری ہے نیز آئل ایجنسی مالکان بغیر کسی حفاظتی آلات کے سرعام تیل اور ڈیزل فروخت کر رہے ہیں جس سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونماءہو سکتا ہے اس سے قبل بھی کئی حادثات رونماءہو چکے ہیں شہریوں نے مقامی و تحصیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چشمہ اور گردونواح میں قائم غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کی جائے
کندیاں ،خانقاہ سراجیہ میں غیر قانونی آئل ایجنسیوں کی بھر مار
















