صرف پنجاب کے پی ٹی آئی اراکین کا کیس سنیں گے' ہائیکورٹ

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہاہے صرف پنجاب سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کا کیس سنیں گے
حکم امتناع بھی پنجاب کے اراکین قومی اسمبلی کیلئے ہو گا، دیگر صوبوں کے اراکین قومی اسمبلی متعلقہ ہائیکورٹس سے رجوع کریں
لاہور ہائیکورٹ نے اراکین اسمبلی کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن سے 7مارچ تک جواب طلب کرتے ہوئے کہاصرف پنجاب کے حلقوں میں ضمنی الیکشن کا عمل معطل رہے گا
لاہور ہائیکورٹ کے حکم امتناع کا اطلاق دوسرے صوبوں کے مستعفی اراکین قومی اسمبلی پر نہیں ہو گا،الیکشن کمیشن کا 17جنوری کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل رہے گا۔