نارنگ منڈی میں ڈاکو راج ،پولیس بے بس، اہلیان علاقہ گھروں میں محصور

نارنگ منڈی(نامہ نگار)نارنگ شہر اور گردونواح میں ڈاکو راج پولیس بے بس اہل علاقہ پریشانی میں مبتلا ڈکیتی چوری کی تین مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی موبائل دیگر سامان سے محروم تاحال مقدمات درج نہیں کئے گئے، تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں دوست پور رکاہائشی کرامت علی گھر میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ موجود تھا کہ دونقاب پوش ڈاکوﺅںنے اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ دیا اور گھر میں موجود چار لاکھ سے زائد رقم موبائل لے کر فرار ہو گے دوسری وارادت میں شاہد نمبردار جو کہ خریداری کے لئے نارنگ آرہا تھا کہ شہر کے وسط دو ڈاکوﺅں نے دن دیہاڑے تیس ہزار کی رقم کی چھین لی اور فرارہو گے جبکہ نواحی گاﺅں دوست پورکے رہائشی علی مرتضی کے ڈیرے سے نامعلوم چور پیٹر انجن سمیت لاکھوں کا سامان چوری کرکے فرار ہو گے تینوں وارداتوں کی درخواستیں مقامی تھانہ جمع کروا دی گئیں مگر تاحال مقدمات درج نہیں کئے گے علاقہ نارنگ میںڈکیتی چوری کی وارداتوں میں اضافہ اور پولیس کی بے حسی کوتاہی پر سماجی تنظیموں نے پولیس کے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔