حکومتی اتحادیوں کاضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کااعلان

اسلام آباد(بیورورپورٹ)حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کاضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کااعلان،تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اعلان کیا ہے حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا متفقہ فیصلہ کرلیا،فسادی جماعت (پی ٹی آئی) ضمنی الیکشن لڑے اور اسمبلی میں آ جائے۔
فسادی جماعت استعفوں کی منظوری اور کبھی استعفے منظور نہ کرنے کےلئے عدالتوں میں جاتی ہے اگر پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنا اور ایوان میں ہی آنا تھا تو اسمبلیاں کیوں توڑیں اوراستعفے کیوں دئیے تھے؟۔
مریم اورنگزیب نے کہا فسادی جماعت چکرا چکی کیا کرے، عدالت جائے، اسمبلی جائے، الیکشن میں جائے، ملک کو کسی ایک شخص کے انتشار کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔