اسلام آباد(بیورورپورٹ)اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے پی ٹی آئی کی سپیکر کو چٹھی،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا
،خط پی ٹی آئی رہنماء عامر ڈوگر کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرایا گیا ،خط میں کہا گیا لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی اراکین کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ معطل کر رکھا ہے،
عدالتی فیصلے کے بعد تحریک انصاف قومی اسمبلی میں سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ہے، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ تحریک انصاف کا حق ہے
،موجودہ قائد حزب اختلاف کو ہٹاکر تحریک انصاف کا اپوزیشن لیڈر لایا جائے۔
اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے پی ٹی آئی کی سپیکر کو چٹھی

















