پولیو ویکسی نیشن بچوں کیلئے اہم، بے احتیاطی بڑے خطرے کی علامت ہے: شہباز شفیع

لاہور ( میاں ساجد سے ) پولیو ویکسی نیشن بچوں کیلئے اہمیت کی حامل، بچوں کے والدین اس کے قطرے ضرور پلائیں، بے احتیاطی خطرے کی علامت ہے۔ یوسی کونسل 127 ماڈل ٹاﺅن پولیو مہم کا آخری روز17 موبائل ٹیموں اور اضافی ٹیم سمیت فرض کی ادائیگی پر مامور، ڈی ڈی ایچ او گلبرگ ٹاﺅن ڈاکٹر فرید رانا یوسی ایم او ماڈل ٹاﺅن محمد یوسف اور شہباز شفیع انچارج UC 127 کی سربراہی میں 17 پولیو موبائل ٹیمیں متحرک اضافی ٹیم ماڈل ٹاﺅن ہسپتال میں موجود یونین کونسل 127 ماڈل ٹاﺅن کے پوش علاقوں سے لےکر گلی محلوں بازاروں میں مصروف عمل ہے ۔ روزنامہ ”مشرق“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایریا انچارج شہباز شفیع نے روزنامہ ”مشرق“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماڈل ٹاﺅن بلاک A سے لےکر بلاک N تک کا جتنے بھی بھی علاقہ جات ہیں ہیں ہماری پولیو ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور ویکسی نیشن کے عمل کو مکمل کرنے میں کوشاں ہیں۔ ڈی ایچ او ون ڈاکٹر زبیر اور ڈی ڈی ایچ او گلبر گ ٹاﺅن ڈاکٹر فرید رانا یو سی ایم او محمد یوسف کی خصوصی ہدایات پر پولیو ٹیموں کو فرض کی ادائیگی پر مشکلات کا سامنا اس وقت ہوتا ہے جب ہماری ٹیمیں پوش علاقوں میں جب پولیو ویکسی نیشن کیلئے جائیں تو ہمارے سٹاف سے اچھا سلوک روا نہیں رکھا جاتا جس کی سب بڑی وجہ یہ ہوتی ہے کہ وہ پولیو ویکسی نیشن سے انکاری کا اظہار کرتے ہیں لیکن ہمارے افسران کی طرف سے خصوصی طور پولیو ٹیموں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی ایسی صورتحال میں ہمیں ہنگامی بنیادوں پر بتایا جائے جس پر کئی بار ایسا ہوتا ہے تو کہ ہم اپنے افسران بالا تک ایسے گھروں کی نشاندہی بھی کرتے ہیں جس پر ایسے گھروں کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جاتی ہے ۔ پولیو ویکسنیشن کے لیے یونین کونسل 127 ماڈل ٹاﺅن کے تمام علاقوں میں الحمداللہ پولیو ویکسی نیشن کو بڑی ذمہ داری کے ساتھ مکمل کیا جاتا ہے۔