لاہور(اپنے رپورٹر سے)سینئر نائب صدر وچیف آرگنائرز ن لیگ مریم نواز نے کہاہے سازش امریکہ،نقوی سے ہوکر اختر لاوا تک جاپہنچی،اداروں نے خود کو محدود کر دیا تو میں کیوں لڑائی کروں گی،ملک کو مفاہمت کی ضرورت ہے،عمران خان کو کوئی ادارہ سپورٹ نہیں کررہا البتہ فیض کی باقیات معاونت کررہی ہیں، آڈیو لیک کے بعد عدلیہ کو 2،4کرداروں کا احتساب کرنا ہوگا اور نواز شریف کی سزا کا ازالہ بھی خود کرنا ہوگا،ان خیالات کااظہار انہوں نے بیٹ رپورٹرز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا،مریم نواز نے مزید کہاگریٹ گیم نہیں رہی کردار قوم کے سامنے آ چکے ، عدلیہ کو باور کرانا چاہتی ہوں احتساب سے ادارے کمزور نہیں مضبوط ہوتے ہیں، ایک یا 2کردار جس سے عدلیہ پر انگلیاں اٹھتی ہیں تو روک تھام و احتساب خود کرنا ہوگا، قوم کا اربوں روپے کبھی سوشل میڈیا پر نہیں لگایا گیااب نوازشریف کی سزا والا ازالہ عدلیہ کو خود کرنا پڑے گا اگر وہ داغ نہیں دھوئے گی تو مستقبل کا راستہ مشکل ہو جائے گا، نواز شریف جلد وطن واپس آئیں گے اور وہ باعزت بری ہوں گے کیونکہ فیصلے دینے اب خود بول پڑے فیصلے کرائے گئے، انصاف کا معیار پورا نہیں کریں گے تو مسائل ہوں گے،ٹیریان ہو ہیرو کا کیس ہو یا فارن فنڈنگ کیس اب نیازی بچ نہیں پائے گا،عمران خان عدالت میں نہیں جا سکتے پلاسٹر کا بہانہ بنانا پڑتا ہے، جتنی سہولت عدلیہ کی طرف سے عمران خان کو ملی کسی کو بھی نہیں دی گئی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، انصاف کے دہرے معیار سے بڑا ظلم کچھ نہیں ہو سکتاابھی بھی عمران خان دھمکیاں دیتے ہیں کیونکہ انہیں عدلیہ و اسٹیبلشمنٹ کے بل بوتے پر چلنے کی عادت ہے، پی ٹی آئی والے الزامات ن لیگ پر ہوتے تو بہت برا حشر ہوتا، عمران خان کیساتھ کیسے بیٹھ سکتے ہیں جس کا نظریہ شروع سے ہی غلط ہے اور وہ چاہتا اسٹیبلشمنٹ دست شفقت رکھے، عوام و معیشت کا بیڑا غرق تحریک انصاف نے کیا ،ن لیگ تعمیر نو کررہی ہے، نوشتہ دیوار پر پی ٹی آئی کی شکست نظر آ رہی ہے، عمران خان بل میں چھپے ہیں چوہے کی طرح باہر نہیں اور کورٹ میں بھی نہیں آ رہے،ملک کے کونے کونے میں آواز پہنچانے کیلئے سوشل میڈیا کو مضبوط کرینگے، سوشل میڈیا پر ملک و پاکستان کا بھرپور دفاع کریں گے،میدان خالی نہیں چھوڑیں گے،مریم نواز نے ایک بار پھر کہا حکومتی ذمہ داری میری نہیں،پہلے نہ آج میرے پاس کوئی حکومتی عہدہ ہے، حکومت کا حصہ نہیں لیکن دعاگو ہوں حکومت دن رات محنت کرے،ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ نہ صرف ن لیگ بلکہ سب سیاسی جماعتوں کا ہوناچاہیے، ایک شخص جب اقتدار میں تھا الیکشن وقت پر ہونے کی رٹ لگا کر رکھتا تھا پھر اسمبلیوں سے استعفے دئیے اب واپس لئے گئے، عمران خان کی مرضی سے ملک نہیں چل سکتا اسمبلی 5سال کیلئے منتخب ہوتی ہیں تو وقت پورا ہونا چاہیے جب بھی الیکشن ہوں تو بالکل تیار ہیں عوام کے پاس جا رہی ہوں، الیکشن جیتیں گے محنت کررہے ہیںابھی پلان ہے ملک کو ڈیفالٹ سے کیسے بچانا ہے، آئی ایم ایف کی بات مانیں تو پھنستے ہیں اور نہ مانیں تو پھنستے ہیں،نوازشریف جلد واپس آئیں گے۔
نوازشریف کی سزا کاازالہ عدلیہ خود کرے،مریم نواز

















