قومی کرکٹ ٹیم کے سابق سٹار آل راﺅنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ حفیظ کو پروفیسر اسلئے کہتے ہیں کیونکہ انکے اندر بولنے کی بہترین صلاحیت ہے۔
سابق کرکٹر عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ پچ اچھا پرفارم کر رہی ہے ،لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان اچھا میچ ہوا، فخرزمان نے اچھا پرفارم کیا۔
اس کے علاوہ عبدالرزاق نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کو پروفیسر بولنے کی وجہ بھی بتادی۔
عبدالرزاق نے بتایا کہ محمد حفیظ کو پروفیسر اسلئے کہتے ہیں کیوں کہ ان کے اندر بولنے کی کوالٹی ہے۔
حفیظ کے بولنے کی صلاحیت پر پروفیسر کہتے ہیں:عبدالرزاق


















