یونیورسٹی آف لاہور اور اے اے آر ایم کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط

یونیورسٹی آف لاہور نے اے اے آر ایم کے ساتھ پاکستان کا پہلا آستھیٹک میڈیسن سنٹر قائم کرنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت  پر دستخط کیے ہیں  تاکہ اس شعبے میں پریکٹس کا معیار مزید بہتر کرنے کے منصوبوں کو آگے بڑھایا جاسکےیونیورسٹی آف لاہور نے آستھیٹکس میڈیسن کے بنیادی اور ایڈوانس سطح کے دو ڈپلومہ پروگراموں کا آغاز کیا ہے. ان ڈپلومہ جات کے ذریعے یونیورسٹی آف لاہور طالب علموں کو جدید ترین علاج کے 30 سے زیادہ ماڈیولز پڑھانے والی پہلی پاکستانی یونیورسٹی بن گئی ہے. طلبہ کو  150 گھنٹوں کی تعلیم اور ملک بھر کے معروف میڈیکل آستھیٹک کلینکس پر 15 روز کی انٹرن شپ بھی کروائی جاتی ہےیونیورسٹی آف لاہور کے چیئرمین اویس رؤف اور  اس پروگرام کے بانی جواد جواد قریشی نے ہیلتھ کیئر کے شعبہ میں کارکنوں کو شاندار آستھیٹک پریکٹس، تعلیم اور مہارت حاصل کا ایک ذریعہ فراہم کرنے کے لیے اشتراک کیا ہے۔ آستھیٹک طریقہ علاج دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔ عالمی آستھیٹک طریقہ علاج کی مارکیٹ 53 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اس لیے اس شعبہ کے ماہرین کو آستھیٹک میڈیسن کی اضافی مہارت فراہم کرنا اس تیزی سے فروغ پانے والے شعبے سے فائدہ اٹھانے میں موثر ثابت ہوسکتا ہے۔ اس طریقہ علاج کی مقبولیت کے پیش نظر آستھیٹک میڈیسن کی تربیت حاصل کرنے کا یہ بہترین وقت ہے.مفاہمتی یاداشت پر دستخط کے کئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین  اویس رؤف کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد تمام ماڈیولز کے دوران حفاظتی اقدامات کی پاسداری کے ساتھ آستھیٹک میڈیسن کی مکمل تربیت  فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا اس مقصد کے لیے ڈاکٹر عثمان کو نئے قائم کردہ مرکز برائے آستھیٹک میڈیسن کے بین الاقوامی معالجین، پریکٹیشنرز اور سرجنز کی ٹیم کے ساتھ  رہنمائی اور تربیت فراہم کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔یونیورسٹی آف لاہور میں سنٹر برائے آستھیٹک میڈیسن کے بانی جواد قریشی کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان بھر میں تھری ڈی لائف اسٹائل اور کے کے ٹی اسپائن سنٹر کے درجنوں کلینک قائم کیے ہیں. دونوں اداروں میں مریضوں کو بہترین سہولیات اور علاج کی فراہمی کے دوران مجھے احساس ہوا کہ پاکستان میں علاج اور نگہداشت کے شعبہ میں انتہائی باصلاحیت افراد موجود ہیں۔ تاہم آستھیٹک میڈیسن کے تیزی سے ترقی کرتے شعبہ میں ضروری ہے کہ تمام ماہرین مشورے اور علاج کے دوران بہترین پیشہ وارانہ طریقے سیکھنے کے لیے معروف کلینکس میں انٹرن شپ اور معیاری ڈپلومہ پروگراموں میں شامل ہوں۔ اس طرح مریض اپنی خرچ کردہ رقم کے عوض بہترین اور خواہش کردہ نتائج حاصل کرسکیں۔ جواد قریشی کا مزید کہنا تھا علاج اور نگہداشت کے شعبہ سے وابستہ افراد کو جدت سے آگاہ رہنے کے لیے یہ ریفریشر ڈپلومے کرتے رہنا چاہیں۔میڈیکل ڈائریکٹر سنٹر برائے ایستھیٹک میڈیسن  ڈاکٹر فہد عثمان  نے کہا کہ ہمارا مشن آستھیٹک میڈیسن کے شعبہ میں پیشہ ور افراد کو تیار کرنا ہے جو مریضوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں اور نان سرجیکل  علاج کے ساتھ ساتھ انجیکٹ ایبلز (بوٹوکس، ڈرمل فلرز، پی ڈی او تھریڈز)، میڈیکل اور نان میڈیکل گریڈ فیشل، لیزر، کمیائی اور پی آر پی علاج میں مہارت اور کامیابی حاصل کرسکیں۔ ڈاکٹر عثمان کے مطابق یہ تربیتی ماڈل طالب علم کی قابلیت اور اعتماد کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ وہ اعلیٰ معاوضہ والی نوکریاں حاصل کر سکیں یا اپنی پرائیویٹ پریکٹس میں جلد داخل ہو سکیں۔ ڈاکٹر عثمان کے مطابق ہماری کلاسز کی قیادت بین الاقوامی ٹرینرز اور قومی نامور طبی پیشہ ور افراد کرتے ہیں، جن میں سے زیادہ تر ڈاکٹرز، ڈرمیٹالوجسٹ، پلاسٹک سرجن، کنسلٹنٹ اور چہرے کے آستھیٹک سرجن ہیں۔