موجودہ وزیراعظم بھی کشکول اُٹھائے پھرے گا‘لاہور ہائی کورٹ

لاہور:(لیڈرنیوز)سانحہ مری کیس کی سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ سابق وزیراعظم بھی کشکول لے کر پھرتارہااور موجودہ وزیراعظم بھی کشکول اُٹھائے پھرے گا۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے سانحہ مری کیس کی سماعت کی۔ محکمہ موسمیات، محکمہ پنجاب ہائی ویز، ریسکیو 1122 اور مری میونسپل کارپوریشن کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران عدالت نے محکمہ موسمیات اور پنجاب ہائی ویز کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹس کو غیر تسلی بخش قرار دیا جب کہ ریسکیو 1122 اور مری میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹس کو بھی غیر تسلی بخش قرار دیا گیا۔