کوئٹہ:(لیڈرنیوز)بلوچستان میں آواران کے قریب کاہان کے مقام پر سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں میجر شاہد بشیر شہید جب کہ ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشت گرد پیچھے ہٹ گئے اور فرار ہوگئے۔ دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
بلوچستان‘سکیورٹی فورسز‘دہشتگردوں میں جھڑپ‘ میجر شہید
















