بجلی بحران شدید‘شہری علاقوں میں6‘دیہاتوں میں 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ

لاہور:(لیڈرنیوز) بجلی کا بحران اپریل میں شروع ہو گیا، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہری علاقوں میں چھ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے لائٹس بند ہیں۔گرمی کی شدت بڑھتے ہی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بے قابو ہوگیا اور ماہ رمضان میں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث شارٹ فال میں اضافہ ہوا اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی لیسکو کی بجلی کی طلب 4400 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی۔ این پی سی سی لیسکو کو 3650 میگاواٹ بجلی فراہم کر رہا ہے۔