وزیراعظم کا صبح سویرے راول چوک فلائی اوور کا دورہ

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے صبح سویرے راول چوک فلائی اوور کا دورہ کیا۔ وزیراعظم نے منصوبے میں تاخیر کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تحقیقات کسی تیسرے فریق سے کرائی جائیں۔ کمپنی کی نااہلی کے باعث منصوبہ مکمل نہ ہوسکا، نااہلی کی وجہ سے کمپنی کو بلیک لسٹ کیوں نہیں کیا گیا؟ ماضی میں ایسے منصوبے چھ ماہ میں مکمل ہوتے تھے۔شہباز شریف نے کہا کہ مفاد عامہ کے منصوبے وقت پر مکمل ہونے چاہئیں، غریب عوام کا پیسہ ضائع کیا جا رہا ہے، منصوبہ اکتوبر 2012 میں شروع ہوا لیکن مکمل نہ ہو سکا۔