نوازشریف پاسپورٹ اجراءسے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کوسفارتی پاسپورٹ کے اجراءسے روکنے کی درخواست پر سماعت پیر کو مقرر کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کیس کی سماعت کریں گے۔ درخواست میں نواز شریف، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خارجہ کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست گزار نے نواز شریف کی وطن واپسی پر گرفتاری کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف سزا یافتہ مجرم ہیں، انہیں پاسپورٹ جاری کرنے سے روکا جائے، نواز شریف کو وطن واپسی پر فوری گرفتار کیا جائے، درخواست کی آج سماعت کی جائے اور نواز شریف کی وطن واپسی پر گرفتاری کا حکم دیا جائے۔