لاہور:(لیڈر نیوز)پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے منحرف ارکان کا معاملہ، پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کے خلاف 24 ارکان کا ریفرنس سپیکر آفس میں جمع کرا دیا۔ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی مقررہ وقت پر ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا فیصلہ کریں گے۔ ریفرنس پر سپیکر کی جانب سے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ منحرف ارکان کا تعلق جہانگیر ترین، علیم خان اور اسد کھوکھر گروپ سے ہے۔ منحرف ارکان کو اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا گیا لیکن کسی نے جواب نہیں دیا۔
پی ٹی آئی کا24منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس جمع

















