ق لیگ نے ایم پی ایزکوہوٹل میں رکھنے کااقدام چیلنج کردیا

لاہور:(لیڈرنیوز)مسلم لیگ ق نے ایم پی ایزکوہوٹل میں رکھنے کااقدام چیلنج کردیا‘درخواست کامل علی آغاکی جانب سے دائرکی گئی‘حمزہ شہبازکی درخواست میں فریق بننے کی اجازت دی جائے،ایم پی ایزکوہوٹل میں بندکرکے ان سے رابطے منقطع کیے گئے،دوسری جانب آئی جی اورچیف سیکرٹری پنجاب کی ٹرانسفرپوسٹنگ رکوانے کی بھی درخواست دائرکردی گئی، حمزہ شہبازکی درخواست لاہورہائیکورٹ میں سماعت کےلئے مقررکردی گئی، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ 11اپریل کودرخواست پرسماعت کریں گے ۔