اسلام آباد:(لیڈرنیوز) فواد چوہدری نے وزارت قانون و انصاف کا چارج سنبھالتے ہی ایکشن لے لیا۔ وفاقی وزیر نے عالمی سازش پر کمیشن بنانے کی ہدایت کر دی۔کمیشن عالمی سازش کے ذریعے حکومت کی تبدیلی اور عدم اعتماد کی تحریک کا جائزہ لے گا۔ کمیشن عالمی سازش کی تحقیقات کرکے رپورٹ مرتب کرے گا۔ وفاقی وزیر نے اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں درجنوں لیگل افسران کے تبادلوں کا حکم بھی دیا۔ فواد چوہدری نے وزارت قانون و انصاف کے تمام افسران کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینے کی ہدایت کی۔
فوادچودھری کی عالمی سازش پر کمیشن بنانے کی ہدایت

















