پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی‘یوم پاکستان جوش وجذبے سے منایا گیا

نئی دہلی:(لیڈرنیوز)پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی میں یوم پاکستان قومی جوش وجذبے سے منایا گیا ‘ناظم الامور آفتاب حسن خان نے قومی ترانے کی دھن پرقومی پرچم بلند کیا ‘پاکستان ہائی کمیشن کے افسران اورعملہ نے فیملیزکے ہمراہ شرکت کی،تقریب میں صدرمملکت اوروزیراعظم کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے‘قائداعظم اورتحریک پاکستان کے دیگررہنماو¿ں کوخراج عقیدت پیش کیا گیا،آفتاب حسن نے کہا کہ اوآئی سی کانفرنس مسلم دنیامیں پاکستان کے کلیدی کردارکامظہر ہے۔