اسلام آباد:(لیڈرنیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کی کارروائی ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سات سال سے تاخیر ہورہی ہے۔الیکشن کمیشن کے تین رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کی۔ چیف الیکشن کمشنر نے اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پر تبصرے کے بارے میں استفسار کیا۔ جس پر معاون وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ انور منصور نے کراچی سے آنا ہے، انور منصور آئے ہیں لیکن انہیں تیز بخار ہے۔ وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ آج دلائل دینا چاہتا ہوں۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس‘پی ٹی آئی کی التواءکی درخواست مسترد

















