غیرقانونی اسلحہ کیس‘سینئر صحافی محسن بیگ کی ضمانت منظور

اسلام آباد:(لیڈر نیوز) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں سینئر صحافی محسن بیگ کی ضمانت منظور کر لی۔جوڈیشل مجسٹریٹ وقار حسین گوندل نے ملزم محسن بیگ کی گرفتاری کے بعد ضمانت منظور کر لی۔ وکیل دفاع نے موقف اختیار کیا کہ مقدمے میں شق قابل ضمانت جرم ہے اس لیے ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے ملزم محسن بیگ کی 30 ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کر لی۔یاد رہے کہ تھانہ مارگلہ پولیس نے ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے پر مقدمہ نمبر 87 درج کیا تھا۔ محسن بیگ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیرسماعت مقدمے میں تاحال درخواست ضمانت نہیں کرائی۔