بالی ووڈ اداکارائیں ایک فلم کا کتنامعاوضہ لیتی ہیں؟

ممبئی:(لیڈرنیوز)بالی ووڈ کا شمار دنیا کی بڑی فلمی صنعتوں میں ہوتا ہے اور اسی وجہ سے اس کے فنکاروں کا شمار بھی دنیا کے بااثر اور مقبول اداکاروں میں ہوتا ہے۔بالی ووڈ میں اس وقت سب سے زیادہ مطلوب اداکارہ دیپیکا پڈوکون ہیں۔ اپنی شہرت کی وجہ سے وہ اس وقت بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراو¿ں میں سے ایک ہیں۔ دیپیکا پڈوکون کو ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 150 ملین روپے ملتا ہے۔دپیکا پڈوکون کے بعد اداکارہ عالیہ بھٹ بالی ووڈ کی دوسری مقبول ترین اداکارہ ہیں۔ اسے ایک فلم میں کام کرنے کے 150 ملین روپے بھی ملتے ہیں۔بالی ووڈ کی باربی ڈولز کترینہ کیف اور کرینہ کپور کو 120 ملین روپے، پریانکا چوپڑا اور انوشکا شرما کو 80 ملین روپے اور شردھا کپور کو 70 ملین روپے معاوضہ ملے گا۔اسی طرح اداکارہ تاپسی پنو کو 50 ملین روپے، ودیا بالن اور کیرتی سینن کو 40 ملین روپے اور کیارا اڈوانی اور جیکولین فرنینڈس کو 250 ملین روپے ملتے ہیں۔اداکارہ دیشا پٹانی، جھانوی کپور اور سارہ علی خان کو ایک فلم میں کام کرنے کے لیے 2 کروڑ روپے ملتے ہیں جب کہ اننیا پانڈے کو 1.5 کروڑ روپے ملتے ہیں۔