لاہور کے سکولوں میں کل سے 50فیصدحاضری کی شرط ختم

لاہور:(لیڈرنیوز)لاہور کے سکولوں میں کل سے 50فیصدحاضری کی شرط ختم کردی گئی‘تمام کلاسوں میں کل سے حاضری 100فیصدہوگی‘سی ای اوایجوکیشن کے مطابق کوروناکی وجہ سے 15فروری تک 50فیصدحاضری کی پالیسی تھی۔دوسری طرف این سی اوسی کااجلاس ہواجس میں مختلف سیکٹر میں نافذ این پی آئیزکاجائزہ لیاگیا‘ 10فیصد سے کم شرح والے شہروں میں ایس او پیز پر نرمی کا فیصلہ ‘مظفرآباد،پشاور،حیدرآباد،گلگت،مردان اورکراچی میں ایس اوپیزنہ بدلنے کافیصلہ ‘10فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں پابندیاں برقراررکھی جائیں گی‘انڈوراجتماع پرپابندی ،آو¿ٹ ڈور میں 300 افراد کی اجازت ہوگی،انڈورشادی تقریبات پرپابندی ،آو¿ٹ ڈور 300 افرادکی اجازت ہوگی،زیادہ مثبت شرح والے علاقوں کیلئے اگلاجائزہ اجلاس 21 فروری کوہوگا،کم شرح والے علاقوں میں سینما،مزارات مکمل ویکسی نیٹڈافرادکیلئے کھلے رہیں گے‘کم شرح والے علاقوں میں انڈوراسپورٹس سرگرمیوں کی اجازت ہوگی‘ڈومیسٹک پروازوں میں کھانے اوراسنیکس پرپابندی برقراررہے گی‘ٹرینیں 80 فیصد،پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصدمسافروں کیساتھ چلے گی ۔